’ را‘‘کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے نواز شریف کی ملاقات لیگی بیانیے کا اظہار ہے‘ فیاض الحسن چوہان

پاکستان کے خلاف ہر اندرونی و بیرونی سازش کے تانے بانے شریف خاندان سے ملتے ہیں‘صوبائی وزیر جیل خانہ جات

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:05

’ را‘‘کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے نواز شریف کی ملاقات لیگی بیانیے کا اظہار ہے‘ فیاض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان دشمنی میں ننگ وطن شریف خاندان آئے روز بے شرمی کی نئی مثالیں قائم کر رہا ہے،شاید ہی کوئی ایسا ملک دشمن کام ہو جو شریف خاندان نے پاکستان کے خلاف نہ کیا ہو۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ’’ را‘‘کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے نواز شریف کی ملاقات لیگی بیانیے کا اظہار ہے،اس میںکوئی شک نہیں کہ یہ ملاقات مودی سرکار کی ایما ء پر کی گئی،پاکستان کے خلاف ہر اندرونی و بیرونی سازش کے تانے بانے شریف خاندان سے ملتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی اس حرکت کے بعد بیگم صفدر اعوان کو خود کوکشمیر کی بیٹی کہنے پر شرم آنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سروے پی ٹی آئی کے حق میں ہیں، آزاد جموں کشمیر کی عوام بھی اپنا فیصلہ سنا دے گی،25جولائی کی شام کو بیگم صفدر اعوان الیکشن ہارنے کے بعد حکومت کو طعنے مارتی نظر آئیں گی، لیگی قیادت ’’میرے دل کے ٹکڑے ہزار ہوئے، کوئی یہاں گرا کوئی وہاں گرا‘‘دہراتی نظر آئے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو پلکوں پر اٹھانے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے خاک میں ملا دے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں