ْگنڈا پور نے مریم نواز کیخلاف جو نازیبا گفتگو کی اس کا جواب دینے کی ضرورت نہیں‘جاوید لطیف

کشمیر جیسی حساس جگہوں پر خواہش کے مطابق نتائج پاکستان کے مفاد میں نہیں ہونگے‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمامیاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے مریم نواز کے خلاف جو نازیبا گفتگو کی ہے اس کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی کا سربراہ وزیر اعظم عمران خان جو خود خواتین کے متعلق گندی زبان استعمال کرتا رہا اس کی ٹیم ایسی ہی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جس طرح کی ذہنیت عمران خان رکھتے ہیں ویسی ہی ذہنیت ان کے وزرا ء کی بھی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر کا الیکشن عوام جیت چکے ہیں، اگر دو ہزار اٹھارہ یا گلگت بلتستان کی طرح نتیجہ بدلنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خوفناک نتائج نکلیں گے، کشمیر جیسی حساس جگہوں پر خواہش کے مطابق نتائج پاکستان کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں