نام نہاد حکومت کا وزیر اعظم امریکہ میں کشمیر کو بیچ آیا ہے،اس کے حواریوں نے سیاسی کلچر کو گندا کر دیا ہے‘اسلم گل

وزیر اعظم کشمیر میں کس منہ سے ریفرنڈم کی بات کرتا ہے،ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں،پیپلز پارٹی کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گی

اتوار 25 جولائی 2021 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ نام نہاد حکومت کا وزیر اعظم امریکہ میں کشمیر کو بیچ آیا ہے،اس کے حواریوں نے سیاسی کلچر کو گندا کر دیا ہے،عمران کس منہ سے کشمیریوں کی بات کرتا ہے ۔گورنمنٹ این ڈی ہائی سکول اچھرہ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر عاطف چودھری،سجاد نذیر،حمزہ علی چودھری،صداقت شیروانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

اسلم گل نے کہا کہ کشمیری مہاجرین حکومتی امیدواروں کو انشا اللہ مسترد کر دینگے پورے کشمیر کا کیس بھٹو نے لڑا تھا،شپہد بی بی کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر اعظم کشمیر میں کس منہ سے ریفرنڈم کی بات کرتا ہے،ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں۔پیپلز پارٹی کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کا مقدمہ لڑیگی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کشمیر اور پاکستان میں حکومت بنائے گی ،سردار زاہد اقبال کو ایل اے 34جموں ون سے کامیاب کروائیں گے۔

انشا اللہ جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ اسلم گل نے مزید کہا کہ ہماریپولنگ سٹیشنوں پر ووٹر خود چل کر ا رہے ہیں حکومت نے پیسے کے زور پر دھاندلی کر رہی ہے۔ازاد کشمیر میں چیف سیکرٹری اور آئی جی کے ذریعے ہمارے ووٹرز کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہیسندھ میں جی ڈی اے بنائیں یا کوئی اور اتحاد،ووٹ وہاں صرف پیپلز پارٹی کا ہے۔حکومت نے دیگر امیدواروں کو توڑا یے،شجست عمران خان کا مقدر ہیچودھری یاسین پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،الیکشن کمشن ایل اے 34کے پولنگ سٹیشن نمبر 481میں حکومتی جماعت کے امیدوار کی مقامی انتظامیہ سے ملکر پیپلز پارٹی کے ووٹرز کو ہراساں کرنے کا فوری نوٹس لے۔

امیدواروں اور پولنگ سٹیشنوں پر لگائی جانیوالی ووٹرز کی فہرستوں میں تضاد کشمیر الیکشن چرانے کی شروعات ہیں۔سرکاری فنڈز کے نام پر ترقیاتی منصوبوں کی رشوت دینے والوں کو کشمیری مہاجرین مسترد کر دیںآزاد کشمیر میں انشا اللہ پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں