سندرروڈکرسچن کالونی میں اوباش نے کمسن تین سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اتوار 25 جولائی 2021 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) رائیونڈسندرروڈکرسچن کالونی میں اوباش نے کمسن تین سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق لواحقین کا کہنا ہے کہ بچی نجی کمپنی کے تعاون سے چلنے والے سکول میں پڑھنے گئی تھی۔

(جاری ہے)

جب واپس آئی تو بچی کے کپڑے خون میں لت پت ہوئے پڑے تھے ۔ بچی کی حالت خراب ہونے پر والدین بچی کو رائیونڈ انڈس ہسپتال لے کر گئے، ڈاکٹروں نے بچی کو انڈس ہسپتال سے چلڈرن ہسپتال ریفرکردیا۔والدین کی جانب سے 15 کال کرنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کوگرفتار کرنے کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں