سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل الیکشنز کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 26 جولائی 2021 12:32

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل الیکشنز کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2021ء) سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل الیکشنز کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل، کشمیر الیکشن کے سلسلہ میں شہر بھر میں 25 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،ڈویژنل افسرں کی نگرانی میں 06 ڈی ایس پیز، 25 ایس ایچ اوز تعینات کئے گئے ہیں، 12 ایلیٹ، 14 پیرو اور 14 ڈولفن کی گاڑیاں گشت پر معمور ہونگیں، 08 اسپیشل اسکواڈز سمیت مجموعی طور پر 08 سو پچاس سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،حساسیات کے حوالے سے پولنگ بوتھ کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے،اے کیٹگری کے پولنگ اسٹیشنز میں 40،بی میں 25 جبکہ سی کیٹگری 15 اہلکار تعینات، پولنگ میٹریل کی شفٹنگ کیلئے بھی سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی،ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،شہریوں کی سیکیورٹی و سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں