مائرہ قتل کیس‘ پراسیکیوشن ونگ نے چالان کو مسترد کر دیا

ملزموں کی ڈی این اے کی رپورٹ چالان کے ساتھ جمع کروانے کی ہدایت

پیر 26 جولائی 2021 15:14

مائرہ قتل کیس‘ پراسیکیوشن ونگ نے چالان کو مسترد کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) ڈیفنس کے علاقے میں مائرہ قتل کیس، پراسیکیوشن ونگ نے پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کو مسترد کر دیا ،ملزموں کی ڈی این اے کی رپورٹ چالان کے ساتھ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن نے پولیس چالان پر 48 اعتراضات عائد کئے ہیں، پراسیکیوشن کے اعتراضات کے مطابق پولیس کو کہا گیا ہے کہ چالان تاخیر سے کیوں پیش کیا گیا، وضاحت دی جائے۔

جہاں وقوعہ ہوا وہاں سے سی سی ٹی وی شواہد اکٹھے کیوں نہیں کئے گئے، ملزموں کے پولی گراف ٹیسٹ کیوں نہیں کرائے گئے اور جہاں وقوعہ ہوا وہاں اردگرد کے لوگوں کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا۔پراسیکیوشن نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تمام دستاویزات کو متعلقہ افسر سے دستخط کرا کر چالان کے ساتھ لف کریں، ملزموںکی ڈی این اے کی رپورٹ بھی چالان کے ساتھ ہی جمع کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں