آزاد کشمیر میں ریاستی مشینری اور غیر جمہور ی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘قمر زمان کائرہ

کشمیریوں نے عمران خان کی مہنگائی ،بے روزگاری ،بد حالی کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے‘رہنما پیپلزپارٹی

پیر 26 جولائی 2021 16:32

آزاد کشمیر میں ریاستی مشینری اور غیر جمہور ی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘قمر زمان کائرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں ہم نے ریاستی مشینری اور غیر جمہور ی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،کشمیریوں نے عمران خان کی مہنگائی ،بے روزگاری ،بد حالی کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر اسمبلی کے غیر حتمی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بدقسمتی سے وطن عزیزمیں 73برسو ں سے عوام کو آزادانہ رائی دہی کے حق سے ہمیشہ محروم رکھا جاتا رہا ہے جس کا ثبوت آزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن میں اچانک رزلٹ روک کر سلیکشن کی گئی،پاکستان کے جیالوں کو آزاد کشمیر کی غیور عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ اب تیاری کر لو آنے والا وقت بلاول بھٹو زرداری کا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اس وقت ملک میں مہنگائی ،لاقانونیت اور کٹھ پتلی حکومت کاڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں،آزاد کشمیر الیکشن کمیشن بھی حکومتی مشینری کے سامنے بے بس دکھائی دیا ہے۔کمشن کو وفاقی وزرا کی الیکشن قوا نین کے خلاف ورزی پہ ایکشن لینا پڑے گا ورنہ کشمیر کی عوام اس دھاندلی زدہ الیکشن کو قبول نہیں کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں