لاہور کی اہم ترین عدالت 5مرلے کے مکان میں منتقل

پیر 26 جولائی 2021 16:32

لاہور کی اہم ترین عدالت 5مرلے کے مکان میں منتقل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) صارف عدالت صارفین کی شکایت کا ازالہ کرنے کے لیے لاہور کی اہم عدالت کو ریواز گارڈن میں پانچ مرلہ کا ایک مکان کرائے پر لے کر وہاں منتقل کر دیا گیا، صارفین کو علم ہی نہیں عدالت کہاں ہے سارا دن کیس لے کر جوڈیشل کمپلیکس میں گھومتے رہتے ہیں۔ صارف عدالت لاہور کی اہم عدالت ہے جہاں پر دکانداروں کی طرف سے اشیا خراب دینے پر ان کیخلاف دعوے دائر کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سپیشل عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں تھی جہاں سے اس کو نکال دیا گیا اب اس عدالت کو 160ریواز گارڈن ایک مکان کرائے پر لے کر اس کو منتقل کر دیا گیا یہاں پر لگتا ہی نہیں کہ یہاں عدالت منتقل ہوئی ہے اور نہ صارفین کو علم ہے۔صارفین سارا دن جوڈیشل کمپلیکس میں نئے کیس دائر کرنے کیلیے فائلیں پکڑے عدالت کے بارے پوچھتے رہتے ہیں جبکہ اکثر اپنے کیسوں کی تاریخیں معلوم کرنے کے لیے صارف عدالت کو تلاش کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں