سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور عسکری قیادت کا سی پیک،غیر ملکی قونصلیٹ اور چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے ایس پی يو ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کااجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 17:11

سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور عسکری قیادت کا سی پیک،غیر ملکی قونصلیٹ اور چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے ایس پی يو ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کااجلاس
مناواں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2021ء) ایس پی یو ہیڈ کوارٹر مناواں میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ بریگیڈ کمانڈر 342  بریگیڈیئر ثاقب اکرم  کی آمد پر ایس پی یو کے چاقوچوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے کی ۔جس میں بریگیڈیئر ثاقب اکرم ، ایس ایس پی ایڈمن عثمان اعجاز باجوہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکیورٹی بٹالین 2 میجر (ر) صفدر وٹو  نے شرکت کی۔

ایس ایس پی ایڈمن عثمان اعجاز باجوہ نے سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفننگ دی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منیر احمد ضیاء راؤ کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات پر چینی شہریوں کے ساتھ نجی اور غیر سرکاری عملے کو نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)


سکیورٹی اداروں کی عمدہ کارکردگی کی بناء پر سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور ہم دوسرے فیز میں داخل ہو گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے سی پیک پروجیکٹ سائٹس اور ڈیلیگیشن اسکوارڈ پر تعینات جوانوں کے سمارٹ موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہے۔  بریگیڈیئر ثاقب اکرم کا سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پا کستان آرمی تمام تر وسائل برو کار لا کر اعلیٰ ٰ کار کردگی کا مظاہرہ کریں گےاور سی پیک پروجیکٹس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرکے با آسانی پایا تکمیل تک پہنچائے گے۔بعدازاں کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں