سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں ویوو کی صف اول کے پانچ عالمی سمارٹ فون برانڈز میں پوزیشن برقرار

ریسرچ اور تجزیہ فراہم کرنے والی کمپنی Canalys کے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ویوو سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں صف اول کے 5 سمارٹ فون برانڈز میں اپنی پوزیشن پر براجمان ہے

پیر 26 جولائی 2021 17:28

سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں ویوو کی صف اول کے پانچ عالمی سمارٹ فون برانڈز میں پوزیشن برقرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2021ء) ریسرچ اور تجزیہ فراہم کرنے والی کمپنی Canalys کے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ویوو سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں صف اول کے 5 سمارٹ فون برانڈز میں اپنی پوزیشن پر براجمان ہے۔
کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق ویوو نے دوسری سہ ماہی میں دس فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیا اور پچھلے سال کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)


یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ویوو نے 2021 کی دوسری سہ ماہی میں بھی اپنی تیز رفتار پروان کو جاری رکھا اور دنیا بھر میں صف اول کے پانچ سمارٹ فون برانڈز میں شامل رہا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو اپنی برانڈ فلاسفی کے تحت، مقامی مارکیٹس کے حساب سے تمام منصوبہ بندی کرتا ہے اور اس میں مقامی تہذیب اور ثقافت سے ہم آہنگی اور بڑا پہلو ہے۔
ویوو نے بہت ہی کم عرصہ میں دنیا بھر میں اپنی دھاک جما لی ہے اور اس وقت کمپنی کم و بیش 50 سے زائد ممالک میں اپنے بہترین سمارٹ فونز فروخت کر رہی ہے اور اس کے دنیا بھر میں 400 ملین سے زائد صارفین ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں