وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بڑے بھائی حاجی ملک عطا محمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 26 جولائی 2021 18:41

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بڑے بھائی حاجی ملک عطا محمد کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بڑے بھائی حاجی ملک عطا محمد کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر اختر ملک اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں