وزیر اعلی عثمان بزدار سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ملاقات، پنجاب حکومت کے ٹی وی چینل شروع کرنے سے متعلق تبادلہ خیال

چیئرمین پیمرا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیمرا کی سالانہ رپورٹ پیش کی،وزیراعلیٰ نے پیمرا کی کارکردگی کو سراہا

پیر 26 جولائی 2021 18:41

وزیر اعلی عثمان بزدار سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ملاقات، پنجاب حکومت کے ٹی وی چینل شروع کرنے سے متعلق تبادلہ خیال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج سول سیکرٹریٹ میں چیئرمین پیمرامحمدسلیم بیگ نے ملاقات کی اورپنجاب حکومت کی جانب سے ٹی وی چینل شروع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا- چیئرمین پیمراسلیم بیگ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیمرا کی سالانہ رپورٹ پیش کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پیمرا کی کارکردگی کو سراہااور کہا کہ رائے عامہ ہموارکرنے میں میڈیاکا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

جدید دور میں میڈیا کی اہمیت اورذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔الیکٹرانک میڈیانے بہت جلد ترقی کی منازل طے کی ہیں۔قومی تعمیر وترقی کیلئے ذمہ دار میڈیا کا کردار مسلمہ ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، لیگل ہیڈ پیمرا طاہر تارڑ، ریجنل جنرل مینجر پیمرا لاہور اکرم برکت اور ڈی جی پی آر پنجاب ثمن رائے بھی اس موقع پر موجودتھیں -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں