فیٹف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کا آغاز ،پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا

ایف بی آرکا ان لینڈ ریونیو گروپ 22ہزار رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کرے گا

پیر 26 جولائی 2021 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور اہم شرط پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ، ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گاجس کے ذریعے مشکوک سرمایہ کار سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

(جاری ہے)

ایف بی آرکا ان لینڈ ریونیو گروپ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کرے گا، ایف بی آر نے 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز رجسٹرڈ کرلیے ہیں، رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز کو مشکوک سرمائے سے آگاہی دی جائے گی، پراپرٹی ڈیلرز سے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوںگے، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں