آن لائن کام کا پریشر،دولہا اپنی شادی کے دوران بھی لیپ ٹاپ گود میں رکھ کر کام میں مصروف

مہمان سمیت پنڈت بھی دولہا کے کام سے فارغ ہونے کے انتظار میں ہلکان ہو گئے

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 27 جولائی 2021 08:42

آن لائن کام کا پریشر،دولہا اپنی شادی کے دوران بھی لیپ ٹاپ گود میں رکھ کر کام میں مصروف
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جولائی 2021ء ) 2020ء میں کورونا وبا کے آنے کے بعد گھر سے کام (work from home)کی اہمیت بڑھی اور ملازمین کے گھر سے کام کرنا ضروری ہوتا چلا گیا لیکن بھارت میں اس سے ہٹ کر کچھ واقعہ پیش آیا۔بھارتی میڈیا نے انسٹاگرام پر شادی کے منڈپ سے لی گئی دولہا کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اسے منڈپ میں لیپ ٹاپ پر کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیپ ٹاپ پر کام کرتے دولہا کا مہمان ہی نہیں پنڈت بھی انتظار کررہے ہیں۔دوسری جانب اسٹیج پر بیٹھی دلہن کو دولہا کی کیفیت پر قہقے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔دولہا کے شادی کے وقت کام کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے شیئر کیے جارہے ہیں، ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ شادی کا خرچہ نکالنے کے لیے دولہا شادی والے دن بھی کام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

کسی نے لکھا کہ دولہا آخری لمحوں میں لیپ ٹاپ سے اپنی پرانی گرل فرینڈ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کررہا ہے۔دوسری طرف پاکستان میں بھی ایک شادی کے موقعہ پر دلچسپ مگر حیرانکن واقعہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ میں دلہا کے ہاتھ کی 3 انگلیاں کٹی ہونے کے باعث دلہن نے رخصتی سے انکار کردیا۔سخت گرمی میں گھنٹوں کے انتظار اور منتوں کے باوجود بھی دلہا اور باراتی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔

یہ واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں پیش آیا جہاں ماجد کا نکاح شبانہ نامی دلہن کے ساتھ ہوا تھا۔رخصتی کی تاریخ آنے پر دلہا بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچ گیا لیکن دلہن نے ماجد کے ہاتھ کی 3 انگلیاں کٹی ہوئی دیکھیں تو بارات کے ساتھ رخصتی سے انکارکردیا۔ دلہن کے والد کا کہنا تھا کہ دلہے کے ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں ہیں،جس کا اب پتہ چلا، جس پر بیٹی نے رخصتی سے انکار کیا، 5 گھنٹوں کے انتظار کے بعد دلہا اور باراتی واپس روانہ ہوگئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں