وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاٹیوٹا سیکرٹریٹ کا دورہ ،اپرنٹس شپ ایکٹ 2021کا باقاعدہ اجراء کیا

سیالکوٹ میں17ارب روپے کی لاگت سے عالمی معیار کی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیںگے‘عثمان بزدار وزیراعلیٰ سے ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت ٹیوٹا کے کامیاب گریجوایٹس کی ملاقات،عثمان بزدار کی کامیاب گریجوایٹس کو مبارکباد نوجوانوں کوہنر مند بنا کر ملک و قوم کی تقدیر بدلیںگے،معیاری فنی تعلیم کو فرو غ دیکرملک سے غربت اوربیروزگاری کا خاتمہ کرینگے

منگل 27 جولائی 2021 19:58

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاٹیوٹا سیکرٹریٹ کا دورہ ،اپرنٹس شپ ایکٹ 2021کا باقاعدہ اجراء کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا)سیکرٹریٹ کادورہ کیااور مون سون سیزن شجرکاری مہم کے تحت ٹیوٹا سیکرٹریٹ کے لان میں پودا لگایا۔وزیراعلیٰ نے بلیو پوٹری ڈسپلے سینٹرکا دورہ کیااور ڈسپلے سینٹر میں رکھی اشیاء دیکھیں۔وزیراعلیٰ نے بلیو پوٹری ڈسپلے سینٹر میں رکھی اشیاء میں گہری دلچسپی کااظہارکیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ا پرنٹس شپ ایکٹ2021کا باقاعدہ اجراء کیا۔انہوں نے کہا کہ اپرنٹس شپ ایکٹ کے تحت نوجوانوں کو انڈسٹریز میں ٹریننگ دی جائے گی اورسرٹیفکیشن ٹیوٹا کرے گا۔اپرنٹس شپ ایکٹ سے نوجوانوںکو آن جاب ٹریننگ کی سہولت ملے گی۔پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی سکل پالیسی تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سکل پالیسی کومنظوری کیلئے جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

ٹیوٹا کو ماضی کی حکومتوں نے نظرانداز کیا۔موجودہ حکومت نے ٹیوٹا کے پروگراموں کے لئے تین ارب روپے کا بجٹ دیا۔ہنر مندنوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے سکل پنجاب پورٹل بنایا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں 120 کنال اراضی پرملک کی تاریخ کا پہلاسکل ٹیکنالوجی پارک بنے گا۔ٹیوٹا کے 403اداروں میں ہر سال 2لاکھ20ہزار طلبہ و طالبات کو ہنرمند بنایا جارہاہے۔

انہوںنے کہا کہ اربن یونٹ کے اشتراک سے پنجاب کا پہلا سکل میپنگ پراجیکٹ بھی کامیابی سے جاری ہے ۔وزیراعلیٰ ہنر مند پروگرام کے تحت 1لاکھ سے زائدنوجوانوں کو مفت فنی تعلیم دی گئی ہے ۔ نوجوان نہ صرف ہنر سیکھ رہے ہیں بلکہ انہیں روزگار بھی مل رہاہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی ہیں ۔سیالکوٹ میں17ارب روپے کی لاگت سے عالمی معیار کی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیںگے۔

پنجاب حکومت ٹیوٹا کے اداروں کو پورا سپورٹ کرے گی۔نوجوانوںکو بااختیار بنانے کے لئے عملی طورپر اقدامات کیے ہیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت ٹیوٹا کے کامیاب گریجوایٹس نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کامیاب گریجوایٹس سے ان کی فنی تعلیم و تربیت کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کامیاب گریجوایٹس کومبارکباد دی اوران کی صلاحیتوں کوسراہا۔

انہوںنے کہا کہ آپ پاکستان کامستقبل ہیں۔نوجوانوں کوہنر مند بنا کر ملک و قوم کی تقدیر بدلیںگے۔معیاری فنی تعلیم کو فرو غ دے کرملک سے غربت اوربے روزگاری کا خاتمہ کریںگے۔علی سلمان صدیق نے کہا کہ ٹیوٹا ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیکنیکل سپورٹ سے 17سینٹر آف ایکسیلنس بنائے گا۔پاکستان کی پہلی الیکٹرک کاربھی ٹیوٹا میں تیار ہوگی۔ٹیوٹا کے 140اداروں میں سی بی ٹی اینڈ اے کے تحت 37کورسز کرائے جارہے ہیں ۔اگلے دو سال میں ٹیوٹا کے تمام اداروں کو سی بی ٹی اینڈ اے پر لیکر جائیںگے۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ طاہر خورشید،سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید،چیئرپرسن ٹیوٹاعلی سلمان صدیق اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں