ویکسین لگوانے والوں کیلئے اچھی خبر، ضروریاتِ زندگی کی مختلف اشیا پر خصوصی رعایت دی جائے گی

کرونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس ،اجلاس میں ویکسین لگوانے والے افراد کیلئے بینکوں ، دیگر اداروں میں خصوصی قطار اور سروس دینے اور ضروریات زندگی کی مختلف اشیا پر خصوصی رعایت دینے پر غور

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 28 جولائی 2021 20:03

ویکسین لگوانے والوں کیلئے اچھی خبر، ضروریاتِ زندگی کی مختلف اشیا پر خصوصی رعایت دی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 28جولائی 2021) ویکسین لگوانے والے افراد کیلئے اچھی خبر ، حکومت نے ویکسین لگوانے والے افراد کیلئے ضروریاتِ زندگی کی مختلف اشیا پر خصوصی رعایت دینے پر غور شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جہاں حکوم تنے کرونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سخت پابندیاں لگانے پر غور شروع کیا ہے، وہیں ویکسین لگوانے والے افراد کو مختلف اشیا پر خصوصی رعایت دینے پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔

نجی ٹیلی ویژن چینل کےمطابق مطابق کرونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کرونا کی موجودہ صورت حال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کرونا کی روک تھام کے لیے مختلف پابندیاں اور ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے لیے مختلف سہولیات ختم کرنے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لاہور کے پارکس تفریحی مقامات پر بغیر ماسک داخلے پر پابندی عائد اور سرکاری خدمات کی فراہمی ماسک پہننے سے مشروط کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر لاہور نے ویکسین نہ لگوانے والوں کو نئی یا تبدیل شدہ سم جاری نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ایسے افراد پر پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین کے سفر پر بھی پابندی لگانے کا اشارہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ’ویکشی نیشن نہ کروانے والوں کے ڈومیسائل، پیدائشی سرٹیفیکٹ سمیت دیگر خدمات محدود کردی جائیں گے‘۔اجلاس میں ویکسین لگوانے والے افراد کیلئے بینکوں ، دیگر اداروں میں خصوصی قطار اور سروس دینے اور ضروریات زندگی کی مختلف اشیا پر خصوصی رعایت دینے پر بھی غور کیاگیا۔

کمشنر لاہور نے کرونا ایس او پیز اور بالخصوص ماسک کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی جبکہ مارکیٹس میں دکانداروں کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 978 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 860، خیبرپختونخوا 4 ہزار 428، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 127، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 618 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، پنجاب میں تین لاکھ 54 ہزار 312، اسلام آباد میں 86 ہزار 226، بلوچستان میں 29 ہزار 861، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 896 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ جبکہ طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے متعین کیے جانے والے ایس او پیز پر عمل کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں