پنجاب حکومت کا بغیر ویکسی نیشن افراد کا سرکاری دفاترز میں داخلہ بند کرنےکا فیصلہ

بغیر ویکسینیشن افراد وزیراعلیٰ آفس، سول سیکرٹریٹ سمیت کسی سرکاری دفاتر میں نہیں جاسکیں گے، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 جولائی 2021 20:34

پنجاب حکومت کا بغیر ویکسی نیشن افراد کا سرکاری دفاترز میں داخلہ بند کرنےکا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2021ء) پنجاب حکومت نے بغیر ویکسی نیشن افراد کا سرکاری دفاترز میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بغیر ویکسینیشن افراد وزیراعلیٰ آفس، سول سیکرٹریٹ سمیت کسی سرکاری دفاتر میں نہیں جاسکیں گے، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبے بھر میں بغیر ویکسی نیشن افراد کا سرکاری دفاترز میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والےافراد کا وزیراعلیٰ آفس اور سول سیکرٹریٹ سمیت کسی سرکاری دفتر میں نہیں جاسکیں گے، ویکسینیشن کروانے والے افراد کو ہی سرکاری دفاتر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

سرکاری دفاتر میں وہی افراد جاسکیں گے جن کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہوگا، محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اسی طرح کمشنر لاہور میں کورونا ویکسی نیشن کے بغیر نئی سم کے حسول یا سم تبدیل کرانے پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹوں میں دکانداروں کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائی جائے گی ، پارکس، تفریحی مقامات پر ماسک کے بغیر داخلہ و تفریح پر پابندی ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر سرکاری خدمات کی فراہمی ماسک پہننے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے بینکوں اور دیگر اداروں میں اسپیشل لائن کا انتظام کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ دوسری طرف محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں 15 دن کے لاک ڈاوَن کی سفارش کردی ہے ، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح30 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، جمعے کو سندھ میں لاک ڈاوَن کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ، ذرائع صوبائی ٹاسک فورس کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی شرح30 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، جس پر طبی ماہرین اور محکمہ صحت نے حکومت سندھ کو 15 دن کے لاک ڈاوَن کی سفارش کردی ہے، حکومت سندھ نے مکمل لاک ڈاوَن لگانے کیلئے این سی اوسی سے رابطہ کرلیا ہے، جمعہ کو کورونا صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ کریں گے، اجلاس میں صوبے میں لاک ڈاوَن کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔


لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں