ماضی میں کسی بھی حکومت نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکو سہولت نہیں دی‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

ذمہ داری سنبھالنے کے بعدپنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے بے شمارہیلتھ پروفیشنلز کو سہولت دی گئی ہے‘ وزیر صحت صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کااجلاس

جمعرات 29 جولائی 2021 19:15

ماضی میں کسی بھی حکومت نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکو سہولت نہیں دی‘ ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا31واں اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمحمد عامرجان،سیکرٹری جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی،مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹرکرن خورشید، پروفیسرجاویدچوہدری اور بورڈ آف ڈائریکٹرزکے دیگرممبران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران اہم فیصلے کئے اور پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے 30 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران آئی ٹی سیکشن میں کنٹریکٹ پر مزید ملازمین کی بھرتی کی منظوری کے علاوہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو ہیلتھ پروفیشنلزکیلئے زیادہ سے زیادہ سومندبنانے کیلئے مختلف تجاویزاور آراء پر غورکیاگیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکو سہولت نہیں دی۔ذمہ داری سنبھالنے کے بعدپنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے بے شمارہیلتھ پروفیشنلز کو سہولت دی گئی ہے۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکو ریکارڈ لون دئیے گئے ہیں۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے رواں سال 354ہیلتھ پروفیشنلزکولون دئیے جاچکے ہیں۔

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ہیلتھ پروفیشنلز کوادھاردینے نہیں بلکہ سہولت دینے اور سہارابننے کیلئے قائم کی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے فارماسسٹس کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرینگے۔فارماسسٹس کی بڑی تعدادذاتی کاروبارکیلئے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے سہولت حاصل کررہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو ہیلتھ پروفیشنلزکیلئے سودمندبنادیاہے۔

ہیلتھ پروفیشنلزکی بہت بڑی تعدادروشن مستقبل کیلئے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا رخ کررہی ہے۔نجی سیکٹرمیں عمدہ بلڈ بنکس بھی دیکھناچاہتے ہیں۔ہیلتھ پروفیشنلزکو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کی خاطر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے لون کی معیادبھی بڑھادی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ہیلتھ پروفیشنلزکو زیادہ سے زیادہ سہولت دیناچاہتے ہیں۔

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا پورٹ فولیو میں مثبت تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔ابھی تک ڈاکٹرز،ہومیوپیتھک اور بی ڈی ایس سمیت دیگرشعبہ جات میں 400ملین کے قرضہ جات دئیے گئے ہیں۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عامرجان نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا ورکنگ سکوپ بڑھاکرنجی سیکٹر کوپروموٹ کیاجائے گا۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے ممبران ادارہ کی کاکردگی مزیدبہترکرنے کے حوالہ سے اپنی سفارشات پیش کریں۔

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹرکرن خورشیدنے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ویژن کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی کارکردگی مزیدبہتربنائیں گے۔ڈاکٹرکرن خورشیدنے کہاکہ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے روشن مستقبل کی نئی راہیں متعارف کروارہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں