وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ملتان سے لاہورواپسی پر کبیر والا شہر کارخ کرلیا

کبیر والا کے مختلف علاقوں کا دورہ،انتظامیہ بے خبرضلع خانیوال کیلئے جامع ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج لایاجائیگا‘عثمان بزدار صفائی کے انتظامات میں بہتری متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ،جسے ہر صورت نبھاناہوگا،سڑکوں کی تعمیر ومرمت جلد مکمل کرنے کاحکم

جمعرات 29 جولائی 2021 19:37

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ملتان سے لاہورواپسی پر کبیر والا شہر کارخ کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملتان سے لاہورواپسی پر کبیر والا شہر کارخ کرتے ہوئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ کے دورے سے مقامی انتظامیہ بے خبررہی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کبیر والاشہر میں صفائی کی صورتحال اورسڑکوں کا جائزہ لیااور شہری سہولتوں کا مشاہدہ کیا ۔

وزیراعلیٰ نے کبیر والا شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے انتظامات میں بہتری متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ،اس ذمہ داری کو ہر صورت نبھاناہوگا۔ وزیراعلیٰ نے شہر کے اندرونی سڑکوں کی تعمیر ومرمت جلد مکمل کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ کبیر والا سمیت ہر شہر کو ترقی کے سفر میں شریک کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ضلع خانیوال کیلئے جامع ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج لایاجائے گا۔

کبیروالا، جہانیاں اورمیاں چنو ں سمیت چھوٹے بڑے شہروںمیں بھی ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے۔ضلعی ترقیاتی پیکیج کے منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمعیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور سے ملتان جاتے ہوئے کئی شہروں کے وزٹ کئے۔آج ملتان سے لاہور واپسی پر بھی کبیروالا کا دورہ کیا۔ فیلڈ میں جاکر خود شہری مسائل کا جائزہ لیا اور ان کے حل کے لیے ہدایات دیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا عادی نہیں۔آن گراونڈ جاکر عوام کے مسائل سنتا ہوں اور ان حل کے لئے کوشش کرتا ہوں اورکرتا رہوں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں