سپیکر پرویز الٰہی نے نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا
بیوروکریٹس سن لیں یہ جنگل نہیں نہ کوئی یہاں ٹارزن ہے،پارلیمنٹ اپنی عزت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگی‘ پرویز الٰہی کا سخت برہمی کا اظہار استحقاق مجروح کرنے والوں کو استحقاق بل کے ذریعے سزا دینگے ،پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو حکومت کاکوئی قانون منظور نہیں ہوگا قانون میں سقم تھا ٰ،قانون منظور ہو گیا ہے ،اب دیکھتا ہوں افسران طلب کرنے پر کیسے نہیں آتے‘ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی
جمعرات 29 جولائی 2021 21:16
(جاری ہے)
جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی سعید اکبر نوانی نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نذیر چوہان کا قصور صرف یہ تھاکہ اس نے ایک سرکاری عہدے پر بیٹھے شخص سے عقائد پوچھے، نذیر چوہان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرا دیا گیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے براہ راست اس معاملے میں ملوث ہوکر اداروں کو ہدایات دیں کہ نذیر چوہان پر بہیمانہ تشدد کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ اگر سپیکر پنجاب اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کو نہیں مانا جاتاتو یہ پارلیمنٹ سے کھلی جنگ ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک نذیر چوہان کو ایوان میں کیوں نہیں لایاگیا کیا یہ لوگ پارلیمنٹ سے جنگ چاہتے ہیں ،ہم نے ارکان کے استحقاق کا بل ایوان سے متفقہ طورپر منظور کروایا ہے ۔اگر کوئی کسی ممبر کے جائز استحقائق کو مجروح کرے گا تو اس کو سزا دی جا سکتی ہے ،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بلایا جائے تو ایک سانس اوپر اور ایک نیچے ہوتی ہے کیونکہ وہاں قانون تھا اور حاضر ہونا پڑتا ہے ، یہاں پر سقم تھا جسے ہم نے دور کیا ہے اور قانون پاس کیا ہے ۔آئین کے اندر لکھا ہے کہ ساری کابینہ پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے ، پھر ان کی کیا حیثیت ہے ، دو تین بیورو کریٹس کی کیا حیثیت ہے ،یہ جنگل نہیں ہے، ٹارزن بننے کی کوشش نہ کریں ، یہ پنجاب کی پارلیمنٹ ہے ،میں پنجاب حکومت کو بھی بتا دوں کہ اس کا فرض ہے کہ کچھ بھی ہو جائے پروڈکشن آر ڈر پر عملدرآمد کرائے ، میں واضح بتا دوں اگر نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرامد نہیں ہوگا روز اجلاس ہوگا اور نذیر چوہان کی روز بات ہو گی اور بغیر کسی کارروائی کے اجلاس ملتوی ہوگا، یہاں سے کوئی قانون پاس نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کا بھی استحقاق ہے ، حقوق ہیں ، یہ لاکھوں ووٹرز کے ووٹ لے کر آئے ہیں او ران کے نمائندے ہیں ۔ یہاں پہلے بلایا جاتا تو ایس پی اور دوسرے افسران نہیں آتے تھے لیلکن اب دیکھتا ہوں کیسے نہیں آتے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں اجلاس جمعہ کی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کر رہا ہوںاور پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہوا تو روز اجلاس ہوگا اور ملتوی ہوگا ۔مسلم لیگ (ن) کے پیر اشرف رسول نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ شہزاد اکبر بے لگام گھوڑا ہے جسے لگام ڈالنا ضروری ہے، ایوان میں شہزاد اکبر کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ بعد ازاں، سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے اجلاس بغیر کسی کارروائی کے جمعہ کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
جناح ہائوس پر حملے وجلا ئوگھیرا ئو کے مقدمہ میں عدم پیشی پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی
لاہور ، جلائو گھیرائو کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت دیگرملزمان فرد جرم عائد کرنے کیلئے ..
سیکرٹری زراعت پنجاب سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، چاول کی برآمد کا ہدف5 ارب ڈالر ..
نوعمر خواتین قیدیوں کی الگ جیلیں و بحالی مراکز بنانے کیلئے فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب
لاہور ماسٹر پلان مقدمہ میں قیصرہ الہی ودیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کرانے کی درخواست پر جواب طلب
نوازشریف کی ہدایت پر ن لیگ پنجاب کا (آج) ہنگامی اجلاس طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت