پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا ظالمانہ اقدام واپس لیا جائے ‘ شہباز شریف

حکومت عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے ‘ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

جمعہ 30 جولائی 2021 23:42

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا ظالمانہ اقدام واپس لیا جائے ‘ شہباز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 1روپی71پیسے مزید اضافہ عوام کے ساتھ ظلم،زیادتی او رنا انصافی ہے ، پہلے ہی ملک میں مہنگائی کا دیوعوام کا خون پی رہا ہے بیروزگاری کا سونامی ہے اور اب عوام کونوالے نوالے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعدپٹرول،بجلی ،خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میںمسلسل اضافے نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے ۔ مہنگائی کا ظلم اسی رفتارسے جار ی رہا توپورے معاشرے کو غربت اور بے چینی کی آگ کھا جائے گی ۔ حکومت عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے ، یہ ظالمانہ اقدام واپس لیا جائے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments