خواتین کو وراثت میں حق نہ دینے والوں کیخلاف سخت کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 31 جولائی 2021 12:39

خواتین کو وراثت میں حق نہ دینے والوں کیخلاف سخت کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) خواتین کو وراثت میں حق نہ دینے والوں کیخلاف سخت کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا د کے مطالبے میں کہاگیا ہے کہ بہنوں اور بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،اگر خواتین کو جائیداد میں سے اپنا حق لینے کیلئے عدالتوں کے چکر لگانے پڑتے ہیں ۔

خواتین کو حق وراثت سے محروم رکھا اسلامی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ قراردا دمیں مطالبہ کیاگیا کہ خواتین کو وارثت میں حق نہ دینے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے،حکومت محکمہ مال کے افسران کوخواتین کو ان کا حق دینے کا پابند کریںاور محکمہ مال ،ریونیو اور ایل ڈے کے جو افسران خواتین کو حق ورراثت سے محروم کرنے کی کوشش کریں ان کیخلاف بھی کاروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں