پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی موت کا معاملہ

19 سالہ رمشہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہو گئی،موت گلا گھوٹنے اور سانس بند ہونے سے ہوئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 2 اگست 2021 16:54

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی موت کا معاملہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 اگست2021ء) گرین ٹاؤن میں 19 سالہ لڑکی رمشہ کی پراسرار موت سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی پر تشد دکی تصدیق ہو گئی ہے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 19 سالہ رمشہ کے پوسٹ مارٹم میں تشدد کی تصدیق ہو گئی ہے جب کہ قتل کا مقدمہ شوہر اور سسرالیوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق رمشہ کی گردن اور کان کے قریب تشدد کے نشانات ہیں۔

موت گلا گھوٹنے اور سانس بند ہونے سے ہوئی۔مقتولہ رمشہ کے والد کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ تیمور اور رمشہ نے پسند کی شادی کی تھی۔ واضح رہے کہ گھریلو حالات سے تنگ آ کر خود کشی کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں گذشتہ کچھ عرصہ میں کرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حالات سے تنگ، غربت سے تنگ افراد اپنے جانوں کے ساتھ ساتھ خود سے جُڑے انسانوں کی جانوں کے ساتھ بھی کھیلتے ہیں۔

کبھی کوئی والد اپنی اولاد کو نہر میں پھینک دیتا ہے تو کبھی ماں خاوند سے ہوئے جھگڑے کا بدلہ بچوں سے لیتی ہے اور ان کو موت کے گھاٹ اُتار دیتی ہے۔ یاد رہے کہ انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال بچوں کے ساتھ جرائم کے کل 2,960 واقعات سامنے آئے۔ شیر خوار بچوں سمیت مختلف عمر کے بچوں کو اغوا سمیت جنسی درندگی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ انسانی حقوق کمیشن کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک میں اقلیتوں کو جبری مذہبی تبدیلی، متعصب اور نفرت آمیز الزامات کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال ملک میں 31 جبری مذہب تبدیل کرنے کے کیسز کی نشاندہی کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں