سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی صوبائی وزیرقانون محمد بشارت راجہ کی رہائش گاہ آمد، خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی

منگل 3 اگست 2021 00:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سب کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں