لاہور میں میٹرو ٹرین میں سفر کرنے کی غرض سے گھر سے نکلنے والی 4 بچیاں اغوا

چاروں بچیاں اورنج ٹرین پر سفرکرنے کی غرض سے گھر سے نکلیں، لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 3 اگست 2021 00:02

لاہور میں میٹرو ٹرین میں سفر کرنے کی غرض سے گھر سے نکلنے والی 4 بچیاں اغوا
لاہور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 2اگست 2021) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین میں سفر کرنے کی غرض سے گھر سے نکلنے والی 4 بچیاں مبینہ طور پر اغوا، پولیس نے بچیوں کے اغوا کے حوالے سے اہم تفصیلات بتا دیں- تفصیلات کےمطابق لاہور،تھانہ ہنجروال کی حدود سے 4 بچیاں مبینہ طور پر اغوا لاہور،پولیس نےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا- چاروں بچیاں اورنج ٹرین پر سفرکرنے کی غرض سے گھر سے نکلیں- ایف آئی آر میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کسی نامعلوم شخص نے چاروں بچیوں کو اغوا کر لیا، لاہور،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی پولیس حکام نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر بچیاں جب گھر سے نکلی تو گھر کے قریب سے ہی کوئی انہیں اغوا کرنے کی تاک میں تھا- پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچیوں کو اغوا کرکے دوسرے شہر منتقل کرنے کی کوشش بھی کی جا سکتی ہے، جس کی وجہ سے شہر کے اہم راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور بہت جلد بچیوں کا بازیاب کروا لیا جائے- پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے بچیاں راستہ بھٹک جانے کی وجہ سے گم ہو گئی ہوں- پولیس نے اپنی تفتیش میں بتایا کہ چاروں بچیوں میں سے کسی کو بھی اپنے گھر والوں میں سے کسی کا فون نمبر بھی یاد نہیں-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں