دلہن نے ’پُش اپس‘ لگا کر سب کو حیران کردیا،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

رخصتی سے قبل دولہن نے بھاری بھرکم لہنگا پہن کر پش اپس لگا ڈالے، ویڈیو وائرل

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 3 اگست 2021 07:36

دلہن نے ’پُش اپس‘ لگا کر سب کو حیران کردیا،سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 03 اگست 2021ء ) بھارت میں شادیوں کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔آپ نے بھی شادیوں میں دلہا دلہن کو رقص کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن کوئی دلہن شادی کے لباس میں ورزش کرسکتی ہے ایسا کبھی نہیں سنا یا دیکھا ہوگا جی ہاں بھارت میں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن نے پُش اپس لگا کر سب کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن بھاری بھرکم لہنگا پہنے پش اپس لگاتی دکھائی دے رہی ہے یہی نہیں دلہن نے زیورات بھی پہن رکھے ہیں۔دلہن کی ویڈیو شادی سے کچھ لمحے پہلے لی گئی، ویڈیو کو آنا اروڑہ نامی صارف نے انسٹاگرام پر شیئر کیا جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے لکھا کہ ’بھاری لہنگا پہن کر ورزش کرنا واقعی مشکل ہے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ دلہن کو پش اپس لگانے کے لیے یہی وقت ملا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں شادی کے موقعہ پر دولہن کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اس نے گاڑی کا اسٹیرنگ سنبھال رکھا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا ڈرائیور کی برابر والی سیٹ پر بیٹھا ہے جب کہ دلہن بغیر اپنے لہنگے کی پرواہ کیے بہترین انداز میں ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہے۔وائرل کلپ میں دلہے کی جانب سے دلہن کو ہدایات بھی دی جارہی ہیں جس کے بعد لڑکی مہارت سے گاڑی چلا کر اپنے سسرال کی طرف جارہی ہے۔ویڈیو میں بھارت کی روایتی رسم و رواج کے برعکس دلہن کا یہ انداز صارفین کو بے حد پسند آیا۔ صارفین کی جانب سے لڑکی سمیت لڑکے اور اس کے گھر والوں کی بھی تعریف کی گئی جنہیں ویڈیو میں تالیاں بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں