شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم کے بیانیہ کے خلاف اعلان بغاوت کردیا

نواز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کو پہلی بار غلطی قرار دے دیا ہے۔ عارف حمید بھٹی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 3 اگست 2021 15:28

شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم کے بیانیہ کے خلاف اعلان بغاوت کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین،03 اگست 2021) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم کے بیانیہ کیخلاف اعلان بغاوت کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے شہباز شریف کے حالیہ انٹریو پر بات کی اور کہا کہ شہباز شریف نے پہلی بار اعتراف کیا کہ نواز شریف سے غلطیاں ہوئیں۔

اس کا مطلب تو یہ ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم کے بیانے کے خلاف اعلان بغاوت کر دیا ہے،انہوں نے نواز شریف کے بیانیے کو غلطی کہا ہے جب کی ان کا مشن فوج کو برابھلا کہہ کر اقتدار میں آنا ہے۔ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ بیانئے میں کوئی فرق نہیں ہے۔لیکن مریم نواز تو دو سالوں سے اسی بیانیے پر چل رہی ہیں۔فوج اور  ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف باتیں کر رہی ہیں تو کیا وہ بھی جوش خطابت میں کہہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ دو بار وزارت عظمیٰ کی آفر ہوئیں۔موجودہ دور کے راز سینے میں دفن ہیں،ہم فرشتے نہیں نواز شریف سے بھی ماضی میں غلطیاں ہوئی ہوں گی۔وہ انسان ہیں آدمی جذبات میں آکر بات کر دیتا ہے۔آگے بڑھیں اور عوام کے دکھوں کا مداوا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور حمایت حاصل ہے اس کے باوجود ملک کے حالات اتنے خراب ہیں۔

جتنی سپورٹ عمران خان کو ملی اس کا 30واں حصہ کسی اور کو ملا ہوتا تو آج ملک کے حالات کچھ اور ہوتے۔موجودہ حکومت آج بھی کشکول لے کر دوسروں کے پاس کھڑی ہوتی ہے۔ملک میں آج مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار ملک کے وازیراعظم ہوتے،انہوں نے مزید کہا کہ جب پی ڈی ایم بنی تو میں جیل میں تھا اور جب تقسیم ہوئی تب بھی میں جیل میں تھا۔

میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں، اپوزیشن باہر اکٹھی نہیں ہے تو کوئی بات نہیں میں چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں اکٹھی ہو جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد ہیں ، ہم ہر معاملے پر ان سے رہنمائی لیتے ہیں۔ یہ بات پارٹیوں میں سیاست میں جمہور میں ہے، اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں اور جب مشاورت ہوتی ہے تو سب کو اپنی اپنی رائے کا حق حاصل ہوتا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں