پنجاب اسمبلی میں بیوروکریسی کو تابع کرنے کا استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 منظور

بیوروکریسی ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح کرنے پر جوابدہ ہوگی، اب حکومت اپنی گورننس درست کرے، بل کا اطلاق صحافیوں پر نہیں ہوگا، کوئی غلطی فہمی میں نہ رہے تحفظ استحقاق بل قانون بن چکا ہے۔ اسپیکر چودھری پرویز الٰہی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 اگست 2021 17:18

پنجاب اسمبلی میں بیوروکریسی کو تابع کرنے کا استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 منظور
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اگست2021ء) پنجاب اسمبلی نے بیوروکریسی کو تابع کرنے کا استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 منظور کرلیا ہے،  بیوروکریسی ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح کرنے پرجوابدہ ہوگی، اب حکومت اپنی گورننس درست کرے، بل کا اطلاق صحافیوں پر نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 دوبارہ منظورکرلیا ہے، بل رکن پنجاب اسمبلی ساجد بھٹی نے پیش کیا۔

پنجاب اسمبلی نے استحقاق ایکٹ ترمیمی بل14جولائی کو منظور کیا تھا۔ گورنر نے بل پر متعدد اعتراضات عائد کیے تھے۔ گورنرپنجاب نے مذکورہ بل پر23 جولائی کو اعتراضات عائد کرکے اسمبلی کو واپس بھجوایا تھا۔ پرائیویٹ ممبر ڈے پر بل پنجاب اسمبلی اج ایوان میں دوبارہ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تمام اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر بل کی منظوری دے دی۔ بل کے تحت ارکان اسمبلی استحقاق ایکٹ کے کلازز کا صحافیوں پراطلاق نہیں ہوگا۔

استحقاق ایکٹ کے تحت بیوروکریسی ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح کرنے پرجوابدہ ہوگی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی گیلری میں بیٹھے لوگ ہمارے اسکرین شارٹ لے رہے ہیں، کوئی غلطی فہمی میں نہ رہے تحفظ استحقاق بل قانون بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو بیوروکریٹس نے بات کا بتنگڑ بنایا، 1122 کا ادارہ بنایا، بیورورکریسی اسے چلنے نہیں دے رہی تھی، اس ادارے کو ہم آزاد ادارہ بنانا چاہتے ہیں، بیوروکریسی جو چاہتی ہے وہ کرتی پھر رہی ہے۔

اب بل گورنر کے پاس نہیں بھیجیں گے، اب بل کا گزٹ نوٹیفکیشن اسمبلی جاری کرے گی اور وہ قانون بن جائے گا، اب ان کو جرات نہیں ہوگی،حکومت اپنی گورننس درست کرے، پارلیمنٹ میں جو بل آئے کبھی نہیں روکے،3 سال ہم نے منتوں سے نکالے ہیں۔ جن کی منتیں کرتے رہے وہ ہمارے ہی برتن توڑتی رہی، ایک بیوروکریٹ اٹھتا ہے کہتا ہےکہ میں کسی کو جواب دہ نہیں، اب حکومت کو بھی اپنا کام کرنا ہوگا۔ اب منتوں سے کام نہیں چلے گا حکومت کام کرکے دکھائے۔حکومت اب باقی عرصہ ڈلیور کرکے دکھائے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بل لاگو ہوچکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں