جن کی منتیں کرتے رہے وہ برتن توڑتے رہے، 3سال منتوں سے نکالے، پرویز الٰہی
ہم نے تین سال منتوں سے نکالے اور جن کی منتیں کی انہوں نے ہمارے ہی برتن توڑ دئیے، اب حکومت کو کام کرنا ہو گا،حکومت اپنی گورننس درست کرے، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی
دانش احمد انصاری منگل 3 اگست 2021 21:01
(جاری ہے)
انہوں نے واضح طورپر کہا کہ حکومت اپنی گورننس درست کرے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک بیوروکریٹ اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ میں کسی کو جواب دہ نہیں ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ اب حکومت کو بھی اپنا کام کرنا ہوگا۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب منتوں سے کام نہیں چلے گا حکومت کام کرکے دکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب باقی عرصہ ڈلیور کر کے دکھائے۔اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بل لاگو ہوچکا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ایک دو بیوروکریٹس نے بات کا بتنگڑ بنایا۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اب بل گورنر کے پاس نہیں جائے گا اور اس کا گزٹ نوٹی فکیشن ہم جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1122 کا ادارہ بنایا مگر بیورورکریسی اسے چلنے نہیں دے رہی تھی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اس ادارے کو آزاد ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی جو چاہتی ہے وہ کرتی پھر رہی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی نے استحقاق ایکٹ ترمیمی بل14جولائی کو منظور کیا تھا۔ گورنر نے بل پر متعدد اعتراضات عائد کیے تھے۔ گورنرپنجاب نے مذکورہ بل پر23 جولائی کو اعتراضات عائد کرکے اسمبلی کو واپس بھجوایا تھا۔ پرائیویٹ ممبر ڈے پر بل پنجاب اسمبلی اج ایوان میں دوبارہ پیش کیا گیا۔تمام اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر بل کی منظوری دے دی۔ بل کے تحت ارکان اسمبلی استحقاق ایکٹ کے کلازز کا صحافیوں پراطلاق نہیں ہوگا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
جناح ہائوس پر حملے وجلا ئوگھیرا ئو کے مقدمہ میں عدم پیشی پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی
لاہور ، جلائو گھیرائو کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت دیگرملزمان فرد جرم عائد کرنے کیلئے ..
سیکرٹری زراعت پنجاب سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، چاول کی برآمد کا ہدف5 ارب ڈالر ..
نوعمر خواتین قیدیوں کی الگ جیلیں و بحالی مراکز بنانے کیلئے فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت