ہائیکورٹ نے نشاندہی کے بغیر والٹن ایئر پورٹ کے ارد گرد اراضی کی نیلامی روک دی

بدھ 4 اگست 2021 13:42

ہائیکورٹ نے نشاندہی کے بغیر والٹن ایئر پورٹ کے ارد گرد اراضی کی نیلامی روک دی
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے نشاندہی کے بغیر والٹن ایئر پورٹ کے ارد گرد اراضی کی نیلامی روک دی ،متاثرہ شہریوں کی اراضی کی نشاندہی کے بغیر نیلامی نہ کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری اسماعیل سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہریوں کی 176کنال ارضی کو سرکاری اراضی ڈیکلیئر کیا جا رہا ہے ، شہریوں کے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں جس پر لاہور ہائیکورٹ نے نشاندہی کے بغیر والٹن ایئر پورٹ کے ارد گرد اراضی کی نیلامی روک دی۔متاثرہ شہریوں کی اراضی کی نشاندہی کے بغیر نیلامی نہ کی جائے لاہورہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں