بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور بڑھتے ہوئے خطرناک جرائم کی روک تھام کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 4 اگست 2021 14:14

بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور بڑھتے ہوئے خطرناک جرائم کی روک تھام کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور بڑھتے ہوئے خطرناک جرائم کی روک تھام کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارد ادکے متن میں کہاگیا ہے کہ اگر ہم نے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے تو بڑھتے ہوئے جرائم ، بچوں کے اغوااوروحشیانہ قتل و غارت کو روکنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ہونے والی درندگی نور مقدم کا وحشیانہ قتل معاشرہ میں خوف و ہراس کا باعث ہیں۔ لاہورپاکپتن سے اغوا ہونے والی آٹھ لڑکیاں ، بچے کا اغوا اور قتل معاشرہ میں بھیانک خوف اور بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں۔ اگر مسلم ممالک کی طرح ہم نے سخت قوانین نہ بنائے تو ہمارے بچے محفوظ نہیں رہیں گے۔ خطر ناک جرائم کی روک تھام اور بچوں کے مسقبل کو محفوظ بنانے کیلئے سخت قسم کی قانون سازی کی جائے اور ایسی قانون سازی کہ مجرموں کو سر عام چوراہوں پر لٹکایا جائے تاکہ لوگ عبرت حاصل کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں