وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ز یر صدارت اجلاس،محکمہ آبپاشی کے منصوبوںاور ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم بنانے کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ

محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے،منصوبوں کوٹائم لائن کیساتھ مکمل کیا جائے،عثمان بزدار کوہ سلیمان کے علاقے سوڑا ڈیم کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیزکی جائے، سوڑا میں ڈیم بننے سے تونسہ تک لوگوں کو وافر پانی ملے گا

جمعرات 5 اگست 2021 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ز یر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے منصوبوں اور ڈیرہ غازی خان و راجن پور کے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے ڈیم بنانے کے منصوبے پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ آبپاشی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کومزید تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے۔

منصوبوں کوٹائم لائن کے ساتھ مکمل کیا جائے ۔حکومت محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کی مقرر کردہ مدت میں تکمیل کیلئے پورا سپورٹ کرے گی۔انہوںنے کہا کہ کوہ سلیمان کے علاقے سوڑا ڈیم کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیزکی جائے ۔

(جاری ہے)

ہل ٹورنٹس کے پانی کومحفوظ کر کے زرعی اور آبپاشی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہی-سوڑا میں ڈیم بننے سے تونسہ تک لوگوں کو وافر پانی ملے گااور زرعی شعبہ میں ترقی ہوگی-انہوںنے کہا کہ سوڑا ڈیم کا منصوبہ علاقے کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا-ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

ہر سال موسم برسات میںپہاڑی نالوں میںبہنے والا پانی ضائع ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس پانی کو محفوظ کرکے استعمال میں لانا بہت ضروری ہے۔سیکرٹری آبپاشی نے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری آبپاشی،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری خزانہ اورنیسپاک کے اعلی حکام نے شرکت کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں