وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سینئر صحافی و معروف کالم نگار خواجہ عبدالحکیم عامر کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 5 اگست 2021 21:28

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سینئر صحافی و معروف کالم نگار خواجہ عبدالحکیم عامر کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی و معروف کالم نگارخواجہ عبدالحکیم عامر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں خواجہ عبدالحکیم عامر مرحوم کی صحافت کے شعبہ میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کالم نگاری میں منفرد مقام رکھتے تھے اور انہوں نے اپنے قلم سے سماجی اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا۔

کالم نگاری میںخواجہ عبدالحکیم عامر مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں