ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں خطے کی سب سے بڑی جیل قائم کر رکھی ہی: حمزہ شہباز

کشمیر یوں سے ریاستی حیثیت اور خصوصی شہری حقوق کو چھیننا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی پامالی ہے، بیان

جمعرات 5 اگست 2021 22:24

ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں خطے کی سب سے بڑی جیل قائم کر رکھی ہی: حمزہ شہباز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے پانچ اگست کے سیاہ اقدام کو دو برس مکمل ہو گئے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام سے ریاستی حیثیت اور خصوصی شہری حقوق کو چھیننا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی پامالی ہے ،ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں خطے کی سب سے بڑی جیل قائم کر رکھی ہے 95 ہزار سے زائد کشمیری شہید کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان انہوںنے کہاکہ ہندوستان مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا بند کرے آرٹیکل 370 اور 35 اے بحال کر کے مذاکرات کی میز پر آئے۔بھارتی اقدامات پر عالمی بے حسی دنیا کی دوغلی پالیسی کا کھلا ثبوت ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے لئے خاموشی اختیار کرنے اور دو منٹ تک کھڑے رہنے کے علاوہ حکومت کے کوئی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آتے ۔ مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کو موجودہ حکومت سے زیادہ کمزور وکیل پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مودی کی کامیابی کی دعائیں مانگنا عمران خان کی ملکی مسائل پر کوتاہ نظری کی زندہ مثال ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں