لاہورمیں سیوریج لائنز کی صفائی اور گٹروں کی ڈھکن لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 16 ستمبر 2021 14:35

لاہورمیں سیوریج لائنز کی صفائی اور گٹروں کی ڈھکن لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) لاہورمیں سیوریج لائنز کی صفائی اور گٹروں کی ڈھکن لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیاہے کہ صوبائی دارالحکومت میں جگہ جگہ سیوریج کا پانی کھڑا ہے ۔گلی محلوں میں گٹروں کے ڈکن عرصہ دراز سے نہیں ہیں۔گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ گلیوں میں تعفن پھیل رہا ہے۔ واسا حکام اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر سیوریج لائنز کی صفائی یقینی بنائیںاور جہاں گٹروں کی ڈھکن نہیں وہاں فوری ڈکن لگائے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں