شناختی کارڈ اور سمیں بلاک، اشتہاریوں کو نئی سخت سزائیں دینے کی تیاری

اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاریوں کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں بھی منجمد ہو جائیں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 ستمبر 2021 16:37

شناختی کارڈ اور سمیں بلاک، اشتہاریوں کو نئی سخت سزائیں دینے کی تیاری
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 ستمبر 2021ء) : اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاریوں کو گرفتارکرنے کیلئے شناختی کارڈ سمیت شناختی دستاویزات بلاک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے اے اور بی کیٹیگری اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کیلئے شناختی کارڈ سمیت شناختی دستاویزات بلاک کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے اشتہاریوں کے شناختی کارڈز اور دیگر شناختی دستاویزات بلاک کرنے کیلئے نادرا کو خط لکھ دیا گیا۔

یاد رہے 856 اے کیٹیگری اور 9 ہزار سے زائد بی کیٹیگری کے اشتہاری ہیں۔ شناختی کارڈ بلاک ہونے سے جائیدادیں اوربینک اکائونٹس منجمد ہوجائیں گے جبکہ سفر کرنا بھی مشکل ہوجائے گا۔ان کے بینک اکائونٹس منجمد کردئیے جائیں گے جبکہ ان کے نام پر موجود پراپرٹیز کی خریدوفروخت نہیں ہوسکے گی۔ اشتہاریوں کے نام پر موجود موبائل فونز کی سمیں بھی بلاک کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں