شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان بارے عوامی شکایات کافوری طورپرازالہ کیاجائے : ڈاکٹر یاسمین راشد

سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے کسی بھی مریض کے علاج میں کوتاہی ناقابل برداشت ہی: وزیرصحت پنجاب

جمعرات 16 ستمبر 2021 21:05

شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان بارے عوامی شکایات کافوری طورپرازالہ کیاجائے : ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشداوروزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ توصیف،ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان، پرنسپل اوربورڈ آف مینجمنٹ شیخ زید میڈیکل کالج کے ممبران ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے اجلاس کے دوران شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان کی کارکردگی اور مزید بہتری کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان کی انتظامیہ کو کارکردگی بہترکرنے کا آخری موقع دیاجارہاہے۔شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان بارے عوامی شکایات کافوری طورپرازالہ کیاجائے۔

شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان میں ڈاکٹرزکی کمی کو جلدپورا کیاجائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان بارے آئندہ عوامی شکایات پرانتظامیہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے کسی بھی مریض کے علاج میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔دس روز بعد شیخ زیدہسپتال رحیم یار خان میں کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس بلایاجائے گا۔صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ڈاکٹراپنے پیشہ وارانہ امور پوری ایمانداری سے نبھائیں۔جنوبی پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہتر طبی سہولیات فراہم کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں