عمران نیازی اب تمہیں بنی گالہ گھر اور زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف
کہتا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف سے بھیک نہیں مانگوں گا، اب بھاگ بھاگ کرایک ایک بلین ڈالر کی بھیک مانگ رہے ہیں، نیازی نے بجلی، پٹرول، ڈالر جس چیز میں ہاتھ ڈالا کئی گنا مہنگی کرکے سونا بنا دیا۔ پارٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 ستمبر 2021 19:20
(جاری ہے)
اجلاس میں بہاولپور ڈویژن میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے پارٹی کارکنان سے خطاب کا آغاز شعر سے کیا کہ یہ حادثات نہ سمجھیں ابھی کہ پست ہوں میں، شکستہ ہو کے بھی، ناقابل شکست ہوں میں۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ میں کوئی تکبر یا غرور کی بات نہیں کررہا، بلکہ عزم کی بات کررہا ہوں، اللہ کے فضل سے ہمارے بزرگ ، نوجوان، دوست،مائیں بہنیں اگر یہی جذبہ قائم کرلیں تو میں لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ پاکستان بدل جائے گا،پاکستان غاصبوں سے آزاد ہوجائے گا، پاکستان جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا وہ مقصد پورا ہوجائے گا، پھر پاکستان ترقی کی منازل اور عروج کی طرف چل پڑے گا۔ کہتے ہیں کہ عمران خان مٹی میں ہاتھ ڈالے تو سونا بنا دیتا ہے، چینی میں ہاتھ ڈالا تو 50 روپے سے 100 روپے فی کلو پر پہنچا دی، سونا بنا دیا بجلی میں ہاتھ ڈالا، 9 روپے یونٹ سے 22 روپے پر پہنچا دیا بجلی سونا بن گئی، گھی میں ہاتھ ڈالا 160 کلو سے 350 روپے فی کلو کرکے سونا بنا دیا، ڈالر میں ہاتھ ڈالا تو 100 روپے سے 170 روپے کا ہوگیا سونا بن گیا۔ کھاد میں ہاتھ ڈالا تو 2200 روپے کی بوری سے بڑھا کر 7000 ہزار بوری کرکے سونا بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کہتا تھا پٹرول مہنگا ہو جائے تو وزیراعظم چور ہے، بجلی، دوائیاں مہنگی ہو جائیں تو وزیراعظم چور ہے، ملکی قرضے بڑھ جائیں تو وزیراعظم چور ہے، کہتا تھا میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، خودکشی کروں گا لیکن بھیک اور پیسے نہیں مانگوں گا، اب بھاگ بھاگ کر آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں ایک ایک بلین ڈالر کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں۔ حال یہ ہے پتا نہیں لگتا کہ بنی گالہ اور زمان پارک کی رسیدیں کہاں ہیں؟ کدھر ہیں بنی گالا کی رسیدیں کہاں ہے زمان پارک کے گھر کی جو تزئین آرائش کی ہے اس کی رسیدیں، عمران نیازی اب تمہیں رسیدیں دینا ہوگی؟متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ