مریم نواز نے نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان اختلافات کا جواب دے دیا

کسی بھی جمہوری جماعت میں اختلاف ہوسکتے ہیں، نواز شریف اور شہبازشریف کی قیادت پر سب متفق ہیں، کارکن اور پارٹی ارکان دشمن کے کسی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔ مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن کا پارٹی اجلاس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 ستمبر 2021 19:45

مریم نواز نے نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان اختلافات کا جواب دے دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان اختلافات کا جواب دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری جماعت میں اختلاف ہوسکتے ہیں، نواز شریف اور شہبازشریف کی قیادت پر سب متفق ہیں، کارکن اور پارٹی ارکان دشمن کے کسی پروپیگنڈے  پر کان نہ دھریں۔ تفصیلات کے مطابق لندن سے ویڈیو لنک پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں بہاولپور ڈویژن کے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مریم نواز ، پرویز رشید، احسن اقبال، خرم دستگیر، رانا ثناء اللہ، اویس لغاری نزہت صادق ودیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں  بہاولپور ڈویژن میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو کینٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی پہ سب کو بہت مبارکباد پیش کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

جن حالات کا ہمیں سامنا ہے، ان حالات میں اس کامیابی کو آپ دس گنا نہیں سوگنا سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہ واحد شخص ہے جس کو چار نسلیں اپنا لیڈر تسلیم کرتی ہیں۔ میاں صاحب ناقابل شکست کیوں ہیں؟ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نوازشریف کے علاوہ کون ہے جو پچھلی 4 دہائیوں سے پاکستان کا سب سے بڑا لیڈر ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن کہتا ہے حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ قرآن کہتا ہے حق کی بات کرو۔

انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کے اندر بھی اختلاف ہوسکتا ہے، یہ جمہوری جماعت ہے، ایسا نہیں ہے کہ کوئی کھڑا ہوکر قیادت پر سوال اٹھائے گا، جب قیادت کی بات آتی ہے تو میاں نواز شریف اور شہبازشریف کی قیادت پر سب متفق ہیں، کارکن اور پارٹی ارکان دشمن کے کسی پروپیگنڈے  پر کان نہ دھریں۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ تمام ڈویژن 30 دن میں تنظیم سازی مکمل کریں، 35 سال سے کم عمر افراد کو زیادہ نمائندگی دیں، انتخابی تیاریاں شروع کردیں، یہی تیاری ہمیں آنے والے وقت میں دھندلی روکنے میں مدد دے گی۔

پارٹی صدر پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے کی پوری کوشش کررہی ہے، جعلی احتساب سے ڈرنے والے نہیں، ن لیگ چٹان کی طرح مضبوط ہے، مسلم لیگ ن کا ہر رکن اپنی لیڈرشپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ پارٹی عہدیدار پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، پارٹی کو بچانا اور منظم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں