لاہور ،تنخواہ مانگنے پر مالک نے ملازم پر تیزاب پھینک دیا

متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج، پولیس حکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 16 ستمبر 2021 20:54

لاہور ،تنخواہ مانگنے پر مالک نے ملازم پر تیزاب پھینک دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 16ستمبر 2021) تنخواہ مانگنے پر مالک کا بزرگ ملازم کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، غصے میں آ کر مالک نے ملازم پر تیزاب پھینک دیا، ملازم تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں مالک نے تنخواہ کا تقاضہ کرنے پر ملازم پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ ملازم کارخانے میں مالک سے تنخواہ لینے گیا تھا جس نے تعیش میں آ کر اس پر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے ملازم کا چہرہ اور جسم جھلس گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے خاتون کا 30 سے 35 فیصد جسم جھلس گیا۔

(جاری ہے)

واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی ہی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں درج ہے۔

ملزم ذیشان واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔متاثرہ خاتون کے بھائی نے دعویٰ کیا تھا کہ بہن کو شوہر نے واٹس ایپ پر طلاق دی تھی اور ملزم طلاق دینے کے بعد بھی تنگ کر رہا تھا۔بھائی کا کہنا تھا کہ میاں بیوی ملکر ٹک ٹاک بناتے تھے۔ شوہر نے میری بہن کو ٹک ٹاک بنانے سے منع کیا۔ صبح بہن گھر سے نکلی تو ملزم نے تیزاب پھینک دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوَن میں سابق شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر تیزاب کا شکار ہونے والی خاتون انتقال کر گئی تھیں۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں گزشتہ ماہ سابق شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر تیزاب کا شکار ہونے والی خاتون سول اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ خاتون سول اسپتال میں 23 دن زیرعلاج رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں