شہزاد رضا اور عمران رضا کی رہائشگاہ پر عمر شریف کی صحتیابی کیلئے خصوصی طو رپر دعاکااہتمام کیا گیا

لیجنڈ اداکار کی صحتیابی کی جلد صحتیابی اور درازی عمر کے لئے دعا کرائی گئی ،شوبز کی دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں

جمعہ 17 ستمبر 2021 10:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) سینئر اداکارشہزاد رضا اور عمران رضا کی رہائشگاہ پر لیجنڈ اداکار عمر شریف کی صحتیابی کیلئے خصوصی طو رپر دعاکااہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار شہزادرضا اور ان کے چھوٹے بھائی پروڈیوسر ،اداکار ورائٹر عمران رضاکی رہائشگاہ پر ملک کے لیجنڈ اداکارعمرشریف کی صحتیابی کیلئے خصوصی طو رپر دعا کرائی گئی ۔اس موقع پر شوبز سے وابستہ دیگرشخصیات بھی شریک ہوئیں اور عمرشریف کی جلد صحتیابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی طو ر پر اجتماعی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں