میشا نے نئے گانے کیلئے ٹورنٹو میں لاہور بسادیا

ہاٹ مینگو چٹنی ساس کی تیاری نریمان کے بغیرناممکن تھی ‘ گلوکارہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 10:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) میشا شفیع کے نئے گانے ’’ ہاٹ مینگو چٹنی ساس ‘‘کی میوزک ویڈیو کے لئے ٹورنٹو میںلاہور بسا دیا گیا ۔اس منفرد گانے کی شوٹنگ کی کہانی سناتے ہوئے میشا نے بتایا ہے کہ ان کے مناظرنریمان انصاری نے ٹورنٹو میں ہی فلمائے تھے۔ نریمان پاکستان کی معروف اداکارہ بشری انصاری کی صاحبزادی ہیں۔

انسٹاگرام پر نریمان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے میشا نے لکھا مزاح اس کی رگ رگ میں ہے اور ہم نے ایک میگا پارٹی فلمائی۔میشا نے ہاٹ مینگو چٹنی ساس کی تیاری کو نریمان کے بغیرناممکن قراردیتے ہوئے انہیں لکھا تم بہت ذہین، پرمزاح اورمہذب ہو۔فلمساز اویس گوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میشا نے لکھا اویس کے لیے بہت ساری محبتیں اور نیک تمنائیں جو کہ ٹورنٹو میں لاہور بسانے کے دوران ہماری مدد کیلئے تمام وقت ویڈیو کال پر موجود رہے۔

(جاری ہے)

الیکٹروپوپ کے ساتھ میشا کے تجربے کے علاوہ ان کا یہ نیا گانا ایک بالکل منفرد تھیم کے باعث خاصا سراہا گیا۔ میوزک ویڈیو میں ماڈرن ٹوئسٹ کے ساتھ روایتی رنگا رنگ ملبوسات ، بتیوں سے سجا ہواآموں سے بھرا ٹرک اورڈسکو تھیم والا ڈھابہ قابل ذکرہیں۔میشا نے اس گانے میں پہنے گئے لباس کے ساتھ اپنی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا، یہ خوبصورت ، ہاتھ سے بنا ٹیکسٹائل نیکلس محبت کا تحفہ ہے جو برسوں پہلے مجھ تک پہنچا تھا۔

اسے پاولامی نے ڈیزائن کیا تھا جو بھارت میں پائیدار فیشن میں اپنی ایک مہارت رکھتا ہے۔گلوکارہ نے بتایا کہ یہ انہوں نے پہلی بارپہنا ہے اوراس کا پریمئر بالکل صحیح موقع پرہوا۔اپنا رنگوں سے سجا لباس میشا نے تقریبا 9 سال دہلی میں خریدا تھا اور یہ ان کی انتہائی پسندیدہ ساڑھیوں میں سے ایک ہے، سندھی رلی کے ڈیزائن سے مزین بلائوز اور بیلٹ بھی انہیں 2017 میں بطور تحفہ ملے تھے۔ہاٹ مینگو چٹنی ساس کو عبداللہ صدیقی، ہاشم علی اور کانٹینٹ کری ایٹرسوینری نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ڈائریکشنز میشا شفیع اور اویس گوہرکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں