عمر شریف کا امریکہ میں ڈاکٹروں کی آٹھ رکنی ٹیم علاج کریگی

اداکار ہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب بھی ٹیم کا حصہ ہیں‘ میڈیا رپورٹ

جمعہ 17 ستمبر 2021 10:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) لیجنڈ کامیڈین اداکار عمر شریف کا امریکہ میں ڈاکٹروں کی آٹھ رکنی ٹیم علاج کرے گی جس میں اداکار ہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریما عمر شریف کے خاندان سے مسلسل رابطے میںہیں اور انہیں امریکہ میں کئے جانے والے انتظامات سے آگاہ رکھ رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرشریف کا علان جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں علاج کیا جائے گا ۔یہ امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ عمرشریف ان کی اہلیہ اور بیٹا 3 ہفتوں تک امریکہ میں قیام کریں گے اور ان کی سرجری حالت بہترہونے کے بعد کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں