ٹی جے پروڈکشن کے بینرتلے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے آڈیشن کا سلسلہ جاری

پاکستان کیلئے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے دور درازعلاقوںمیںبھی جانا پڑا توجائوں گا ‘ طاہر جبار

جمعہ 17 ستمبر 2021 10:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء)ٹی جے پروڈکشن کے بینرتلے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے آڈیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ٹی جے پروڈکشن کی جانب سے نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے لئے مختلف کیٹگریز مین آڈیشن لیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی جے پروڈکشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر جبارنے نئے آنے والے اداکاروںکے آڈیشن کئے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ادارے کے قیام کا اصل مقصد ہی نئے ٹیلنٹ کوسامنالاناہے اور اگر اس کے لئے مجھے ملک کے دور درازعلاقوںمیںبھی جانا پڑا توجائوں گا اورپاکستان کے لئے بہترین ٹیلنٹ ڈھونڈ کر لائوںگا۔انہوںنے بتایا کہ نئے ٹیلنٹ کو ٹی جے پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے نئے پراجیکٹس میں مواقع دئیے جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں