پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہاگیا ہے کہ پولیس کی جانب سے شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کی مذمت کرتے ہیں ۔پنجاب پولیس بے گناہ شہریوں پر بلاوجہ مقدمات درج کررہی ہے۔پولیس کا کام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ پولیس کی جانب سے شہریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کا فوری نوٹس لیاجائے اورجو ایس ایچ اوز شہریوں کیخلاف جعلی مقدمات درج کرتے ہیں ان کو کیخلاف کاروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں