مسلم لیگ ن کئی دھڑو ں میں تقسیم ہو چکی ہے ، مسرت جمشید چیمہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:19

مسلم لیگ ن کئی  دھڑو ں میں تقسیم ہو چکی ہے ، مسرت جمشید چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن واضح طور پر دھڑو ں میں تقسیم ہو چکی ہے ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز رسمی طو رپر تو اجلاسوںمیں شریک ہو سکتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اپنے راستے جداکر چکے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر بغلیں بجانا سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ یہ شکست کھاکر بھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی آنکھوں پر  وزیراعظم عمران خان اور  وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے بغض کی پٹی باندھ رکھی ہے اس لئے انہیں حکومت کا کوئی بھی اچھا کام نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کس کی تردید کر رہی ہیں ، کیا دیکھنے والوں کو نظر نہیں آرہا کہ شہباز شریف جو جماعت کے صدر اورحمزہ شہبازجو نائب صدرہیں وہ پارٹی کے تنظیمی اجلاسوںمیں شریک نہیں ہو رہے او رمکمل خاموش ہیں ،مسلم لیگ ن میں دونہیں بلکہ کئی دھڑے بن چکے ہیں اورعام انتخابات سے پہلے سب کچھ عوام کے سامنے آ جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں