لاہور سمیت پنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں‘یاسمین راشد

جمعہ 17 ستمبر 2021 15:10

لاہور سمیت پنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے لاہور سمیت پنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں، عوام کورونا ویکیسن ضرور لگوائیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا سب سے بڑا ماں بچہ ہسپتال بنا رہے ہیں، بطور وزیر میری کارکردگی اس لئے اچھی ہے کیونکہ میرے ٹیم لیڈر عثمان بزدار ہیں، بطور وزیر کارکردگی میں وزیراعلی عثمان بزدار کی حمایت حاصل ہے،ہسپتالو ں میں اسٹینڈرڈز بنانے میں وقت لگے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں