لاہور پولیس کا گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری، 06 روز میں 1365 مقدمات درج، 1512 گداگر گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 17 ستمبر 2021 17:56

لاہور پولیس کا گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری، 06 روز میں 1365 مقدمات درج، 1512 گداگر گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) لاہور پولیس کا گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری،آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں، 06 روز میں 1365 مقدمات درج، 1512 گداگر گرفتار کئے گئے، سٹی ڈویژن میں 411 اور کینٹ ڈویژن میں 181 گداگروں کو پکڑا گیا، سول لائنز میں 279 اور صدر ڈویژن میں 216 گداگروں کو پکڑا گیا، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 212 جبکہ ماڈلٹاؤن ڈویژن میں 213 گداگروں کو پکڑا گیا، ٹریفک پولیس کی طرف سے گداگروں کیخلاف 71 مقدمات درج کروائے گئے،گداگروں کے پیچھے منعظم گروہوں کا قلع قمع کیلئے سی آئی اے کی ورکنگ جاری، بھیک مانگنے والوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جارہا ہے،نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بجھوایا جارہا ہے، عادی گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں، معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں، غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں