سی ٹی او لاہور ٹریفک صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی پہنچ گئے، منتظر مہدی نے کیمروں کی مدد سے شہر بھر میں ٹریفک جائزہ لیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 17 ستمبر 2021 18:00

سی ٹی او لاہور ٹریفک صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی پہنچ گئے، منتظر مہدی نے کیمروں کی مدد سے شہر بھر میں ٹریفک جائزہ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) سی ٹی او لاہور منتظر مہدی/ شہر میں ٹریفک صورتحال ،سی ٹی او لاہور ٹریفک صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی پہنچ گئے، منتظر مہدی نے کیمروں کی مدد سے شہر بھر میں ٹریفک جائزہ لیا، سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کی پوزیشنز چیک کیں، منتظر مہدی نے راستہ ایپ، ہیلپ لائن پر ٹریفک کے متعلقہ کالز لیں، سی ٹی او لاہور نے تجاوزات اور رانگ پارکنگ کیوجہ ٹریفک خلل والے پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا، سی ٹی او لاہور نے مدد اور ٹریفک جام کی صورت میں ریسپانس ٹائم بھی چیک کیا، ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضر متعدد اہلکاروں کو آفس طلب کر لیا گیا، بہترین فرائض سرانجام دینے والے متعدد اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی، وارڈنز کو سگنلز پر چاق و چوبند ہوکر ڈیوٹی کے احکامات جاری کئے، منتظر مہدی نے ای چالان ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کے بھی احکامات جاری، تجاوزات اور رانگ پارکنگ کیخلاف آئندہ ہفتے سے گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں