حکومت پنجاب تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،صوبائی وزیرصحت
جمعہ 17 ستمبر 2021 19:20
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت نے ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کے آگاہی سیمینارکے شرکا سے اپنے خطاب میں کہاکہ ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے آج پوری دنیامیں منایاجارہاہے۔
آج کا دن منانے کا بنیادی مقصدہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ اور بہترعلاج کو ہرصورت یقینی بناناہے۔ہمیں بطورڈاکٹریہ خیال رکھناچاہئے کہ ہماری کسی کوتاہی کی وجہ سے کسی بھی مریض کو جانی نقصان نہ ہو۔ڈاکٹریاسمین راشداللہ پاک نے ماں اور بچے کا رشتہ سب سے اہم اور قریبی بنایاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ آج پاکستان سمیت پوری دنیاماں اور بچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ماں جتنی بھی بوڑھی ہوجائے بچوں کیلئے ہمیشہ ڈھال کا کرداراداکرتی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ حکومت نے ماں اور بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے ہیں۔ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں سات اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔لاہورمیں گنگارام ہسپتال کے اندر650بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈ بلاک آخری مراحل میں داخل ہوچکاہے۔اس مدراینڈ چائلڈ بلاک میں ماں کے کینسر سمیت ہرقسم کی بیماری کے علاج کی سہولت دی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت ان تمام اضلاع میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنارہی ہے جہاں آج تک کسی حکومت نے بھی عوام کو سہولت دینے بارے سوچانہیں۔اسی طرح حکومت پنجاب صوبہبھرمیں تھیلیسمیا کے بچوں کو انتقال خون کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ حکومت پنجاب تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔پوری دنیامیں ہرسال ڈاکٹرزکی کوتاہی سے کئی انسانی جانوں کا نقصان ہوجاتاہے۔ڈاکٹرزکوہسپتالوں میں مریضوں کو بہترعلاج دینے کی خاطرتمام حفاظتی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔وزیراعظم عمران خان سے ہم نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر علاج دینے کا عہدکیاہے۔عالمی ادارہ صحت بھی ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے پر زور دیتاہے۔محکمہ صحت پنجاب نے یونیسف سے وعدہ کے مطابق ای پی آئی کے 90فیصدہدف کو اسی سال ہی حاصل کرلیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہیلتھ ڈویلپمنٹ گولزکے مطابق ماں اوربچہ کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کریں گے۔پنجاب کے 25سوبنیادی مراکز صحت میں سے 14سو 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔کوروناکے دوران بھی گنگارام ہسپتال کے ڈاکٹرزنے ماں اور بچہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔ عوام کوروناسے بچنے کیلئے فورا ویکسین لگوائیں۔بعدازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ آج پورے پنجاب میں ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے منایا جارہاہے۔آج پورے پنجاب میں ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے بارے آگاہی پھیلائی جارہی ہے۔گنگارام ہسپتال میں نئے بننے والے مدراینڈ چائلڈ بلاک میں 150بستر صرف خواتین کے کینسرکے علاج کیلئے مختص کئے جائیں گے۔گنگارام ہسپتال میں بریسٹ کینسرکا علاج بہت عرصہ سے جاری ہے۔پنجاب کے ہرہسپتال میں آنکالوجی ڈیپارٹمنٹ کومکمل فعال کررہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ بہت پہلے بتاچکے ہیں کہ پنجاب میں ایکٹمرا ٹیکہ کی کمی ہوگئی ہے۔ایکٹمرا انجیکشن کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیامیں چل رہاہے۔مئیوہسپتال میں نجی ٹارچل سیل کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کیلئے سی ای او پروفیسرڈاکٹرثاقب سعید کوہدایت کردی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف انشا اللہ اپنی کارکردگی کی بنیادپر اگلا الیکشن بھی جیتے گی۔حکومت تاریخ میں پہلی بارپنجاب کے ہر خاندان کو صحت سہولت کارڈ فراہم کررہی ہے۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے پورے تعاون کے ساتھ تمام کابینہ محنت کررہی ہے۔پنجاب میں چاربڑے سرکاری ہسپتال اگلے سال مکمل ہوجائیں گے۔ویکسی نیشن مہم کے دوران بے ضابطگیوں کا سختی سے نوٹس لے کر ایکشن لیاجارہاہے۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے کہاکہ مختلف بیماریوں اور علاج بارے عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی سیمینارزجاری رہیں گے۔صوبائی فوکل پرسن برائے پیشنٹ سیفٹی اینڈ کوالٹی پنجاب ڈاکٹرحسین جعفری نے کہاکہ ہسپتال میں آنے والے ہر مریض کو یکساں اہمیت کے ساتھ علاج کی سہولت دینی چاہئے۔دنیامیں ہرایک منٹ بعد ہسپتالوں میں کوتاہی کے باعث پانچ مریض جان کی بازی ہارجاتے ہے۔عالمی ادارہ صحت پنجاب کے ہیڈ ڈاکٹرجمشیداحمدنے ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے آگاہی سیمینارمنعقدکرنے پر حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹرجمشید احمد نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کیلئے گراں قدرخدمات کوبے حدسراہا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
آئی سی ٹی تعلیم سے لڑکیوں کو ایسی سکلز پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے، وزیرِ اعلی مریم نواز کا لڑکیوں کیلئے ..
گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری، پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد میں مزید 654گیس کنکشن منقطع، 2 کروڑ ..
وزیر اعلیٰ مریم نواز لیڈی کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ کے والدین سے ملنے پویلین پہنچ گئیں
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 206 ویں روز 7.31 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، بلڈنگ ..
اساتذہ و طلبہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان و ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ
کسانوں سے گندم کی خریداری سرکاری ریٹ کے مطابق کی جائے : میاں رشید منہالہ کسان بورڈ پاکستان کا کسان دشمن ..
کاہنہ:فیکٹریوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
وزیراعلی پنجاب سپورٹ پرائس پر گندم خریداری میں تاخیر کا فوری نوٹس لیں: رانا فاروق سعید
پنجاب بھرمیں1276ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق1318زخمی ہوئے
وقتی فوائد کی بجائے پائیداری کی سوچ کو فروغ ملنا خوش آئند ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری